Friday, 24 November 2017

Black Friday post 4

::: بلیک فرائیڈے یا وائٹ فرائیڈے :::


ہفتہ یہودیوں کا ، اتوار عیسائیوں کا اور جمعہ مسلمانوں کی بعض مخصوص عبادات کا دن ہے ، جسے سید الایام یعنی دنوں کا سردار اور اللہ کے ہاں عید الفطر اور عید الاضحیٰ سے بھی بڑا قرار دیا گیا ہے ، زمانہ جاہلیت میں بھی جمعہ کو عَروبہ یعنی واضح اور معظم دن سے یاد کیا جاتا تھا ، لیکن کچھ عرصہ سے شمسی سال کے اختتام پر ایک جمعہ کو بلیک فرائیڈے سے معنون کیا جاتا ہے ، جس کا معنی کالا جمعہ بنتا ہے ، اس سال 24 نومبر کو یہ دن منانے کا لوگ پروگرام بنارہے ہیں ، یہودیوں اور عیسائیوں کی طرف سے یہ نام بگاڑنے کے در پردہ پتہ نہیں کیا مقاصد ہیں تاہم مسلمانوں کو جمعۃ المبارک کو بلیک فرائیڈے کے نام سے نہیں پکارنا چاہئیے ، بلکہ اسی نام سے پکارنا چاہئیے جس نام سے اللہ تعالیٰ اور جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پکارا ہے ، اور وہ یوم الجمعہ ہے ، جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلیک فرائیڈے نہیں بلکہ وائٹ فرائیڈے قرار دیا ہے ، چنانچہ امام بیہقی رح نے " الدعوات الکبیر " میں حضرت انس رض سے مرفوعاً ایک روایت نقل فرمائی ہے ، جسے خطیب تبریزی رح نے ان ہی کے حوالہ سے اپنی حدیث کی مشہور کتاب " مشکوٰۃ المصابیح " کے صفحہ 121 میں درج فرمایا ہے ، جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے ۔
" حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مبارک ہے کہ جمعہ کی رات ایک روشن رات ہے اور جمعہ کا دن بہت سفید اور نمایاں دن ہے "۔

مولیٰ کریم تمام اہل اسلام کو اس دن کی عزت کرنے اور اس کے فیوض و برکات سے استفادہ کی توفیق نصیب فرمائے ، آمین بجاہ النبی الامین ۔

No comments:

Post a Comment

قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا

• *قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا* • ایک پوسٹ گردش میں ھے: کہ حضرت عبدﷲ ابن مسعودؓ سے مروی ھے کہ جو بندہ قبرستان جائے اور قبر پر ہاتھ رکھ کر یہ دع...