Saturday, 25 November 2017

Darood e tanjeena ◾درود تنجینا کا حکم◾


◾درود تنجینا کا حکم◾

 کیا ھم درود تنجینا پڑھ سکتے ہیں؟
 جسکے الفاظ یہ ہیں:
◀اللهم صل على سيدنا محمد ، وعلى آل سيدنا محمد ، صلاة تنجينا بها من جميع الأهوال والآفات ، وتقضي لنا بها جميع الحاجات ، وتطهرنا بها من جميع السيئات ، وترفعنا بها عندك أعلى الدرجات ، وتبلغنا بها أقصى الغايات من جميع الخيرات ، في الحياة وبعد الممات انک علی کل شئی قدیر.
➖➖➖➖➖➖➖➖
••• *باسمہ تعالی*•••
*الجواب وبہ التوفیق:*

(۱) درود شریف سب سے افضل اور بہتر وہ ہیں جن کے الفاظ احادیث میں منقول ہیں اورایسے بعض درودوں کا مجموعہ بزرگوں نے یکجا کرکے رسالہ اور کتاب کی شکل میں چھاپ دیا ہے، مثلاً ”زاد السعید“، یہ احادیث میں منقول وماثور درودوں کا مجموعہ ہے۔
(۲) بعض درود ایسے ہیں جن کے الفاظ احادیث میں منقول نہیں ہیں، مگر معنی کے لحاظ سے تنوع پیدا کرنے کے لیے بزرگوں سے منقول ہیں، جیسے ”دلائل الخیرات“ان کا پڑھنا بھی جائز ہے، البتہ فضیلت نمبر ایک کی ہے۔ 
(۳) بعض درود شریف ایسے ہیں جن کے الفاظ بھی حدیث میں منقول نہیں ہیں اور معنی کے اعتبار سے بھی صحیح نہیں ہیں یا ناشرین نے غیرمستند فضائل ان درودوں کے لکھ کر عوام میں پھیلادیا.

🔘 درود تنجینا دوسرے نمبر والا ھے۔ کہ اسکا پڑھنا جائز ھے۔

⚫ درود تنجینا کا ماخذ:
   مشہور ادیب اور مؤرخ امام عبد الرحمن الصفوری الشافعی رح نے اپنی مشہور کتاب" نزھت المجالس" میں اس درود کو ذکر فرمایا ھے کہ کسی اللہ والے کو سمندری سفر پیش آیا , کہ سخت طوفان شروع ہوگیا اور سب غرق ہونے کو تہے کہ ان اللہ والوں کو نیند کا جہونکا آیا اور حضور پاک صلی ﷲ علیہ وسلم کی زیارت سے شرفیابی ہوئی۔حضور نے فرمایا: کہ سب سواروں سے کہو! کہ یہ (درود تنجینا)پڑھیں۔  چنانچہ میری آنکھ کھلی اور ہم تمام لوگوں نے مذکورہ درود پڑھا ۔ ﷲ کے حکم سے طوفان تھم گیا. 
   آگے مزید لکھا ھے: کہ کثرت سے نبی کریم پر درود پڑھا کریں؛ کیونکہ اس کی برکت سے رکے معاملات حل ھوجاتے ہیں اور مصائب دور ھوجاتے ہیں۔

🔷 نزھت المجالس ومنتخب النفائس/ جلد:2. صفحہ: 86,


   وﷲ تعالی اعلم۔
✍🏻...کتبہ: *محمد عدنان وقار صدیقی*

No comments:

Post a Comment

قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا

• *قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا* • ایک پوسٹ گردش میں ھے: کہ حضرت عبدﷲ ابن مسعودؓ سے مروی ھے کہ جو بندہ قبرستان جائے اور قبر پر ہاتھ رکھ کر یہ دع...