*واشنگ مشین سے کپڑے دھونا؟*
🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿
*سوال(۲):-*
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کپڑے دھونے والی مشین کا تین مرتبہ سے کم دھلا کپڑا پاک اور قابلِ نماز سمجھا جائے گا یا نہیں؟
*باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ*
*الجواب وباللہ التوفیق:*واشنگ مشین میں کپڑا دھونے سے اگر نجاست زائل ہوگئی اور کپڑے سے صاف پانی نکلنے لگا تو کپڑا شرعاً پاک ہوجائے گا، اگرچہ اسے تین بار نچوڑا نہ گیا ہو۔پھر بھی بہتر ہے کہ اطمینانِ قلب کے لئے تین مرتبہ مشین میں نچوڑ لیا جائے۔
*📚 والدلیل علی ما کتبت 📚*
ویجوز دفع نجاسۃ حقیقیۃ عن محلہا ولو إناءاً أو مأکولاً علم محلہا أولا بماء ولو مستعملاً، بہ یفتی۔ (درمختار مع الشامي ۳۰۹ کراچی، ۱؍۵۰۹ زکریا)
ویطہر غیرہا أي غیر مرئیۃ بغلبۃ ظن غاسل طہارۃ محلہا بلا عدد بہ یفتی۔ (درمختار مع الشامي، کتاب الطہارۃ / باب الأنجاس، مطلب في حکم الوثم ۱؍۵۳۹ زکریا)
فعلم بہذا أن المذہب اعتبار غلبۃ الظن وإنہا مقدرۃ بالثلاث لحصولہا بہ في الغالب وقطعًا للوسواس۔ (شامي، کتاب الطہارۃ / باب الأنجاس ۱؍۵۴۰ زکریا)
🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿
*فقط واللہ تعالیٰ اعلم*
*کتبہ: احقر مفتی محمد سلمان منصورپوری غفرلہ*
*۱۹؍۱۰؍۱۴۱۳ھ*
No comments:
Post a Comment