جمعہ کی مبارک دینا کیسا ہے؟
*ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ*
✍ *_الْجَواب حامِداوّمُصلّیاً_*
احادیث کے اندر جمعہ کے دن کی بڑی بڑی فضیلتیں وارد ہوئی ہیں مثلاً حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
(۱) "خیر یوم طلعت علیہ الشمش یوم الجمعة فیہ خلق آدم وفیہ اُدخِل الجنة وفیہ اُخرج منھا ولا تقوم الساعة الا فی یوم الجمعة رواہ مسلم (مشکوة ۱ص۱۱۹)
ترجمہ: سورج جن دنوں پر طلوع ہوتا ہے اُن میں سب سے بہتر اور افضل جمعہ کا دن ہے، اِسی دن آدم علیہ السلام کی پیدائش ہوئی، اِسی دن اُنہیں جنّت میں بھیجا گیا، اِسی دن وہ جنّت سے باہر آئے (نکالے گئے) اور قیامت بھی اِسی دن قائم ہوگی،
(۲) ایک روایت میں ہے کہ جمعہ کے دن ہی پہلا اور دوسرا صور پھونکا جائے گا،
(۳) جمعہ کے دن ایک ایسی ساعت اور گھڑی ہے جس میں کوئی بھی مسلمان اللہ تعالی سے بھلائی اور خیر کی دعا مانگے تو اللہ اُسے ضرور عطا فرماتے ہیں، (بخاری، مسلم)
(۴) جو شخص بھی جمعہ کے دن غسل کرے، اور تیل لگائے، اور خوشبو استعمال کرے، اس کے بعد جمعہ کے لئے نکلے اور جمعہ کی نماز پڑھے تو اُس کے اگلے جمعہ تک کے سارے گناہ معادف کردیئے جاتے ہیں (بخاری)
(۵) مسلم شریف کی روایت میں یہ بھی ہے کہ
اس کے اگلے جمعہ تک کے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں اور تین دن کا ثواب مزید عطا ہوتا ہے، (مسلم)
(۶) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
جمعہ کی رات اور دن میں چوبیس گھنٹے ہوتے ہیں ان میں سے کوئی گھنٹہ ایسا نہیں ہوتا جس میں اللہ تعالی کی طرف سے چھ لاکھ جھنّم کے مستحق لوگ جھنّم سے آزاد نہ کئے جاتے ہوں (اخرجہ ابولیلی باسنادہ، المتجر الرابح ص۱۱۳)
اِن تمام احادیث سے معلوم ہوا کہ جمعہ کی ہر ہر گھڑی با برکت ہے، تو اس اعتبار سے جمعہ مبارک کہنا جائز ہے،
لیکن جیساکہ آج کل لوگوں کی عادت بن چکی ہے کہ اس بابرکت دن میں نیک عمل تو کچھ نہیں کرتے اور مبارکبادی کے میسج پہ میسج بھیجتے رہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس طرح سے ہم نے جمعہ کے دن کی عبادت کا حق ادا کردیا، یہ غلط اور نامناسب ہے،
اس لئے بہتر ہے کہ ہم اس دن میں مبارکبادی کے میسج وغیرہ کی خرافات چھوڑ کر نیک عمل کریں، جو آخرت ہمارے کام بھی آئیں گے،
اللہ تعالی ہم سب کو نیک عمل کی توفیق عطا فرمائے، آمین.
*_وَاللہ اَعْلَمُ_*
*_مولانا حفیظ الرحمن جمشید عفی اللہ عنہ_*
📕📒📔📓📙📘📗📚
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ خطبہ دیا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سر مبارک پر سیاہ عمامہ تھا۔ یعنی چکنی پٹی تھی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا
• *قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا* • ایک پوسٹ گردش میں ھے: کہ حضرت عبدﷲ ابن مسعودؓ سے مروی ھے کہ جو بندہ قبرستان جائے اور قبر پر ہاتھ رکھ کر یہ دع...
-
▪ *حضرت جابر کے بچے*▪ مشہور ھے کہ غزوہ خندق کے موقع پر حضرت جابر نے حضور کی دعوت کی اور حضور صحابہ کرام کو لیکر حضرت جابر کے مکان پر پہون...
-
شیخ محمد ۔ ایک تجزیہ (حصہ اول) تحریر : محمّد سلیم دورِ حاضر کے فتنوں میں ایک بڑا فتنہ انکارِ حدیث کا فتنہ ہے ۔ اس فتنے پر بات کرن...
-
👈سوال2: رحمت کائنات ﷺ کی ظاہری حیات میں ربیع الاول کا مہینہ کم و بیش 63 مرتبہ آیا۔ کس حدیث سے یہ ثابت ہے کہ آپﷺ نے اپنی ولادت کا دن منایا؟...
No comments:
Post a Comment