مہر فاطمی کی مقدار کیا ہے؟
سوال(۳۱۰):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: مہرِ فاطمی کا وزن اور مقدار کیا ہوگی؟
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق:مہرِ فاطمی کی مقدار صحیح اور راجح قول کے مطابق موجودہ گراموں کے اعتبار سے ڈیڑھ کلو ۳۰؍گرام ۹۰۰؍ملی گرام چاندی ہے۔ (ایضاح المسائل ۱۰۳)
اور تولہ کے حساب سے ۱۳۱؍تولہ ۳؍ماشہ ہے؛ لہٰذا ۱۰۴؍تولہ کا قول مرجوح ہے۔ (جواہر الفقہ ۱؍۴۲۴) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۱۶؍۷؍۱۴۱۵ھ
الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہ
یا مذکورہ چاندی کی موجودہ قیمت
⚫ مہر شرعی کوئی چیز نہیں ہوتی؛ بلکہ مہر مثل یا مہر اقل یا مہر فاطمی یا مہر مسمی جو آپس میں طے ہوجائے جبکہ وہ کم سے کم مہر سے کم نہ ہو ان سب کو مہر شرعی کہا جائیگا۔
No comments:
Post a Comment