◼انبیاءورسولوں کی تعداد◼
دنیا میں کتنے انبیاء اور رسول تشریف لائے مجھے ان کی تعداد حدیث مبارکہ کی روشنی میں مطلوب ھے...!
➖➖➖➖➖➖
••• *باسمہ تعالی*•••
*الجواب وبہ التوفیق:*
حدیث سے ثابت ھے کہ دنیا میں " ایک لاکھ چوبیس ھزار"انبیاء کرام تشریف لائے ہیں,جن میں سے ٣١٣ رسول ہیں,
➗➗➗➗➗➗➗
الراوی : ابو ذر الغفاری
المحدث: أبو نعيم
المصدر: حلية الأولياء
المجلد : 1
الصفحة :167
خلاصة حكم المحدث: تفرد به يحيى بن سعيد العبشمي عن ابن جريج.
الناشر: مکتبہ, الخانجی ۔قاھرہ مصر۔
⬅ صحیح ابن حبان میں حضرت ابوذر رض سے یہی روایت مروی ھے اس میں انبیاء کی تعداد ایک لاکھ بیس ھزار مذکور ھے۔ تطبیق کی صورت یہی ہوگی کہ جہاں ایک لاکھ بیس ھزار کا ذکر ھے وہ کسر کے ذکر کے بغیر ھے اور جہاں ایک لاکھ چوبیس ہزار ھے وہ مکمل تعداد ھے۔
المصدر: صحیح ابن حبان
الراوی : ابوذر الغفاری
المحدث: ابن حبان
المجلد: 2
الصفحہ:76
رقم الحدیث: 361
الناشر: مؤسسہ الرسالہ
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
📝 (نوٹ) جن انبیاء کا قرآن کریم میں ذکر ھے وہ کل " پچیس" ہیں:
جن میں سے 18 نبیوں کا ذکر سورہ انعام/6 میں ھے۔
⬅1)ابراهيم. 2)اسحاق. 3)يعقوب. 4)نوح. 5)داوود. 6)سليمان. 7)أيوب. 8)يوسف. 9)موسى. 10)هارون. 11)زكريا 12)يحيى.13)عيسى. 14)الياس. 15)إسماعيل. 16)اليسع. 17)يونس. 18)لوط،
🔘 بقیہ سات انبیاء کرام کا ذکر متفرق مقامات پر ھے۔
آدم: سورہ آل عمران۔
ھود: سورہ ھود
صالح: سورہ ھود
شعیب: سورہ ھود
ادریس و ذوالکفل: سورہ انبیاء
محمد عربی: سورہ آل عمران اور بہی تین جگہ
نیز حضرت خضر ع راجح قول کے مطابق نبی ہیں؛لیکن ان کا اسم گرامی صراحتا قرآن میں مذکور نہیں۔
🔵 فائدہ: جن انبیاء کرام کا اسم گرامی قرآن کریم میں ہے ان میں سے چار انبیاء عربی ہیں:
1) حضرت ھود, 2) حضرت صالح, 3) حضرت شعیب , 4) حضرت محمد عربی صلی علیہ وسلم۔
➗➗➗➗➗➗➗
قرآن میں موجود انبیاء کرام کے ذکر کی تعداد:
حضرت موسی:136 بار
حضرت ابراہیم:69بار
حضرت نوح: 43
حضرت لوط:27
حضرت عیسی:25
حضرت آدم :25
حضرت ھارون:20
حضرت اسحاق:17
حضرت:سلیمان:17
حضرت یعقوب:16
حضرت داوود:16
حضرت اسماعیل:12
حضرت شعیب 11
حضرت صالح;9
حضرت زکریا:7
حضرت ھود:4
حضرت زکریا:4
حضرت یونس:4
حضرت ذوالکفل اور الیسع والیاس دو بار
حضرت خاتم النبیین محمد صلی ﷲ علیہ وسلم:4 بار
وﷲ تعالی اعلم
✍🏻...کتبہ: *محمد عدنان وقار صدیقی*
No comments:
Post a Comment