Showing posts with label Black Friday بلیک فرائی ڈے. Show all posts
Showing posts with label Black Friday بلیک فرائی ڈے. Show all posts

Friday, 24 November 2017

بلیک فرائی ڈے مولانا الیاس گھمن

*وعظ و نصیحت قسط 46*

💉 *بلیک فرائیڈے کامتعصبانہ نظریہ قابل مذمت ہے* 

🕋 اللہ تعالی نے جمعۃ المبارک کو تمام دنوں پر فضیلت بخشی ہے اس بابرکت دن میں کئی اہم واقعات پیش آئے ہیں اور احادیث شریفہ کی روشنی میں  اسی دن قرب قیامت بہت سارے اہم واقعات پیش آئیں گے۔

💐 شریعت اسلامیہ میں جمعۃ المبارک کے دن کو سید الایام یعنی دنوں کا سردار کہا گیا ہے، اسے ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہونے، ظاہری وباطنی پاکیزگی حاصل کرنے، احکامات اسلامیہ کو سیکھنے، گناہوں سے معافی حاصل کرنے، قبولیت دعا، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت کے ساتھ درود پاک بھیجنے اور روز قیامت کی یاددہانی کا دن قرار دیا گیا ہے۔

📌 سابقہ امتوں کےلیے بعض ایام بطورخاص عبادت کے لیے مقرر تھے، مثلاً یہودیوں کےلیے ہفتہ کا دن اور عیسائیوں کیلیے اتوار کا دن، اللہ تعالی نے اہل اسلام کے لیے جمعۃ المبارک کا دن مقرر فرمایا، قرآن کریم میں اس نام  کی مستقل ایک سورۃ ”سورۃ الجمعۃ“ موجود ہے۔ احادیث مبارکہ میں متعدد روایات اس دن کی فضیلت پر موجود ہیں، اس دن کو گزارنے کا طریقہ اس دن کے مسنون اعمال اور آداب بھی فرامین نبوی میں کثرت سے ملتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دن بہت زیادہ فضیلت و منقبت اور خیر وبرکت والا ہے۔

🥂جب سے اہل اسلام نے غیر مسلم اقوام کی نقالی اور مشابہت شروع کی ہے، ان کی کوڑھ مغزی کو روشن خیالی سمجھ کر اپنانے لگے ہیں، اپنی اسلامی تہذیب و تمدن اور کلچر کو ہلکا اور گھٹیا تصور کیا ہے اسی دن سے تنزلی ذلت اور غلامی میں مبتلا ہے۔ دنیا بھر کے غیر مسلم بالخصوص یہودو نصاریٰ نے اسلامی تعلیمات، عبادات، شعائر، تہذیب وتمدن اور کلچر  کو تختہ مشق بنا لیا ہے، آئے دن کوئی نیا شوشہ چھوڑتے ہیں اور اسلامی احکامات کا تماشہ بناتے ہیں، اسی سلسلے کی ایک کڑی  نومبر کے آخری جمعۃ المبارک  کو بلیک فرائیڈے کے طور پر مناتے ہیں، اس کی حقیقت کیا ہے؟ مختصراًملاحظہ فرمائیں:

🗓 نومبر کے آخری جمعرات میں یوم شکر انہ(امریکہ کا ایک قومی تہوار) منانے کے بعد نومبر کے آخری جمعہ کو امریکہ وبعض مغربی ممالک میں بلیک ڈے (Black Day) کے نام سے منایا جاتا ہے۔ مغربی ممالک میں ہر سال نومبر کے آخری جمعہ میں شاپنگ سینٹرز کی طرف سے رعایتی پیکج دیے جاتے ہیں۔

✝ عیسائی لوگ اِس دن سے اپنے مذہبی تہوار ’’کرسمس‘‘ کے لیے شاپنگ کرنا شروع کردیتے ہیں۔  امریکا میں 2005ء سے یہ دن خریداری کے اعتبار سے سال کا سب سے زیادہ مصروف دن بنتا جا رہا ہے۔

✡مغربی ممالک اور بالخصوص عیسائیوں کی دیکھا دیکھی اب مسلم ممالک بطور خاص پاکستان میں بھی مختلف کاروباری کمپنیاں اس دن کو بلیک فرائیڈے کے طور پر منانے کی تیاری کر رہی ہیں، آن لائن شاپنگ سینٹرز میں بڑے زور شور سے اس کی تشہیر جاری ہے، ستم کی بات تو یہ ہے کہ یہ سب کچھ ڈسکائونٹ(رعایت) کے نام پر کیا جارہا ہے۔

❗حیرت اور تعجب کی بات یہ ہے کہ پاکستانی کاروباری کمپنیاں یہ خصوصی آفر رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے موقع پر کیوں نہیں دیتی، اسلامی تہواروں میں مہنگائی کا ایک طوفان ہوتا ہے جو غریب اور متوسط طبقے کی خوشیاں بہا کے لےجاتا ہے۔

‼دوسری اس سے زیادہ تعجب کی بات یہ ہے کہ امریکہ میں نومبر کی آخری جمعرات ان کا قومی تہوار یوم شکرانہ منایا جاتا ہے جمعرات سے لےکر اتوار تک چار دن چھٹی ہوتی ہے، وہاں کے عوام شاپنگ سینٹرز کا رخ کرتے ہیں، ان دنوں مارکیٹس میں بہت رش ہوتا ہے۔

📛 جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار بازاروں میں خوب گہما گہمی ہوتی ہے، جمعرات، ہفتہ اور اتوار کو بلیک ڈے کے طور پر کیوں نہیں منایا جاتا؟ حالانکہ جو وجہ جمعہ کے بلیک ڈے ہونے کی بتائی جاتی ہے وہ وجہ باقی دنوں جمعرات، ہفتہ اور اتوار میں بھی پائی جاتی ہے۔ صرف جمعۃ المبارک کو ہی بلیک ڈے کیوں قرار دیا جاتا ہے؟

🛐 چونکہ ہفتہ یہودیوں کا مقدس دن ہے اور اتوار عیسائیوں کا۔ اس لیے اسے کوئی بلیک کہنے کے لیے تیار نہیں، صرف اہل اسلام کے مقدس دن کے تقدس کو پامال کرنے کے لیے اسے بلیک قرار دیا جانا، گوروں کی عصبیت کے سوا اور کیا ہو سکتا ہے؟

💓 دنیابھر کے اہل اسلام کو چاہیے کہ کفار کی اس سوچی سمجھی منظم سازش کو عملا ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، بطور خاص اسلامی ممالک کا میڈیا اہل اسلام کی رائے عامہ کو ہموار کرنے اور شعائر اسلامیہ کے تقدس کو باقی رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ مسلمان تاجروں سے گزارش ہے کہ وہ بھی یہود و نصاریٰ کے اس منصوبے کو ناکام بنائیں۔ کفار  جنتے فیصد تک رعایت کا جھانسہ دیں تو مسلمان تاجر برادری اس کے بڑھ کر رعایت کرنے کی فراخ دلی کا ثبوت دیں۔ہر مسلمان یہ اقرار کرتا ہے کہ میری روح میرابدن اور  میرا مال و دولت ہر چیز اللہ کےلیے ہے۔

🕌 اللہ تعالی ہمیں اسلامی شعائر کی قدر ومنزلت جاننے اور انہیں اپنانے کی توفیق عطاء فرمائے۔ یہود و نصاریٰ اور دیگر غیر مسلم اقوام کے اس طرح کے منصوبوں سے تمام اہل اسلام کی حفاظت فرمائے۔

👏آخر میں علمائے کرام سے درد مندانہ گزارش ہے کہ جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں اس مبارک دن  کے فضائل، مناقب، اس کے گزارنے کا مسنون طریقہ عوام کو بتلائیں۔

🤲 اللہ کریم عمل کی توفیق عطاء فرمائے، آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم

*والسلام*
*محمد الیاس گھمن*
*خانقاہ حنفیہ، مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا*
*جمعرات ، 23 نومبر،2017*

Black Friday post 4

::: بلیک فرائیڈے یا وائٹ فرائیڈے :::


ہفتہ یہودیوں کا ، اتوار عیسائیوں کا اور جمعہ مسلمانوں کی بعض مخصوص عبادات کا دن ہے ، جسے سید الایام یعنی دنوں کا سردار اور اللہ کے ہاں عید الفطر اور عید الاضحیٰ سے بھی بڑا قرار دیا گیا ہے ، زمانہ جاہلیت میں بھی جمعہ کو عَروبہ یعنی واضح اور معظم دن سے یاد کیا جاتا تھا ، لیکن کچھ عرصہ سے شمسی سال کے اختتام پر ایک جمعہ کو بلیک فرائیڈے سے معنون کیا جاتا ہے ، جس کا معنی کالا جمعہ بنتا ہے ، اس سال 24 نومبر کو یہ دن منانے کا لوگ پروگرام بنارہے ہیں ، یہودیوں اور عیسائیوں کی طرف سے یہ نام بگاڑنے کے در پردہ پتہ نہیں کیا مقاصد ہیں تاہم مسلمانوں کو جمعۃ المبارک کو بلیک فرائیڈے کے نام سے نہیں پکارنا چاہئیے ، بلکہ اسی نام سے پکارنا چاہئیے جس نام سے اللہ تعالیٰ اور جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پکارا ہے ، اور وہ یوم الجمعہ ہے ، جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلیک فرائیڈے نہیں بلکہ وائٹ فرائیڈے قرار دیا ہے ، چنانچہ امام بیہقی رح نے " الدعوات الکبیر " میں حضرت انس رض سے مرفوعاً ایک روایت نقل فرمائی ہے ، جسے خطیب تبریزی رح نے ان ہی کے حوالہ سے اپنی حدیث کی مشہور کتاب " مشکوٰۃ المصابیح " کے صفحہ 121 میں درج فرمایا ہے ، جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے ۔
" حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مبارک ہے کہ جمعہ کی رات ایک روشن رات ہے اور جمعہ کا دن بہت سفید اور نمایاں دن ہے "۔

مولیٰ کریم تمام اہل اسلام کو اس دن کی عزت کرنے اور اس کے فیوض و برکات سے استفادہ کی توفیق نصیب فرمائے ، آمین بجاہ النبی الامین ۔

Black Friday post 3

#بائیکاٹ_مُہم_بلیک_فرائیڈے (کالا جمعہ)
پوری دُنیا میں یہود و نصارٰ کو سب سے زیادہ نفرت جمعہ کے دن سے ہے اور وہ ہر جمعہ کو #Black_Friday  کے طور پر مناتے ہی لیکن اب یہودیوں نے اپنی زیرِ سایہ چلنے والے تمام برینڈز پر ہر جمعہ کو %50 آف کی سیل لگا کر #Black_Friday ڈسکاونٹ کے طور پر متعارف کروادیا ہے تانکہ پوری دُنیا میں جمعہ کے دن کو #کالا_جمعہ کے طور پر منایا جائے، یہودیوں کی دیکھا دیکھی کچھ پاکستانی لنڈے کے انگریزوں نے اپنی سیل کی خاطر #Black_Friday منانا شروع کردیا ہے اور اپنی فرنچائزز پر ایسے پوسٹر لگادیے ہیں، جس کے جواب میں خوف خُدا رکھنے والے کچھ برینڈز نے #Black_Friday  کی بجائے #White_Friday زیادہ ڈسکاونٹ %60 کے ساتھ متارف کروادیا،
بلاشبہ جمعۃ المبارک کا دن اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دن ہے اور اس کی فضیلت کو عیدین سے تشبیہ دی گئی ہے.

لہذا آپ سب سے پُرزور التماس ہے جس برینڈ کی کسی بھی فرنچائز پر #Black_Friday  کا پوسٹر لگا ہو اُس دن اُس فرنچائز اور برینڈز کا مُکمل #بائیکاٹ کریں.
ہم مُسلمان بکھرے ضرور ہیں لیکن ایمان نہیں گنوایا کہ اپنے ہی مُلک می ایک مبارک دن کو منحوس دن بننے دیں.

نوٹ:- آپ کا میری بات سے مُتفق ہونا ضروری نہیں لیکن اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میری بات ٹھیک ہے تو اس پوسٹ  کو اگے شیئر کردیں..!! 
جزاکم_اللہ_الخیر

Is ko compain banain please

بلیک فرائی ڈے Black Friday post 2

ﺑﻠﯿﮏ ﻓﺮﺍﺋﯽ ﮈﮮ ۔۔۔۔ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺁﺯﻣﺎﺋﺶ "
۔
ﯾﻮﻡ ﺳﺒﺖ ﻣﯿﮟ آﺯﻣﺎﺋﺶ ﺗﮭﯽ ۔۔۔۔۔۔ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺩﻥ ﻣﭽﮭﻠﯿﺎﮞ نہیں ﭘﮑﮍﯼ ﺟﺎﺋﯿﮟ ۔۔۔۔۔
۔
ﮐﻮﻥ ﺳﻮﭺ ﺳﮑﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﯾﻮﻡ ﺳﺒﺖ ۔۔۔۔۔ ﯾﮩﻮﺩﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭼبھا ﻭﮦ ﮐﺎﻧﭩﺎ ﮨﮯ ۔۔۔۔ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻘﺎﻡ ﺑﺎﻗﯽ ﺗﮭﺎ ۔۔۔۔
۔
ﺳﻮ ﺟﺐ ﮐﻞ ﺳﺎﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﻦ ﺑﻠﯿﮏ ﻓﺮﺍﺉ ﮈﮮ ﮐﯽ ﻣﭽﮭﻠﯿﺎﮞ ﺍﭼﮭﻞ ﺍﭼﮭﻞ ﮐﺮ ﺳﻄح ﭘﮯ ﺁﺗﯽ ﺭﮨﯿﮟ ۔۔۔۔۔ ﺗﻮ ﺳﯿﺪﺍﻻﯾﺎﻡ ﮐﻮ ﺑﻠﯿﮏ ﻗﺮﺍﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ۔۔۔۔۔ ﯾﻘﯿﻨﺎ ﻧﻈﺮ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ﮐﮧ ﮐﻮﻥ ﺍﺱ ﺍﺯﻣﺎﺋﺶ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﺭﺍ ﺍﺗﺮﺍ؟ ۔۔۔۔۔
۔
ﯾﻘﯿﻦ ﮐﺮﯾﮟ ﯾﮧ ﺍﺱ ﺳﺎﻝ ﺍﯾﮏ ﻓﺮﺍﺉ ﮈﮮ ﮐﻮ ﺑﻠﯿﮏ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﮮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ . ﮐﭽﮫ ﮨﯽ ﻋﺮﺻﮧ ﺑﻌﺪ ﮨﺮ ﻓﺮﺍﺉ ﮈﮮ ﺑﻠﯿﮏ ﮨﯽ ﮨﻮﮔﺎ ۔۔۔۔۔۔
۔
ﺍﻭﺭ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﻟﭙﮏ ﻟﭙﮏ ﮐﺮ ﺳﯿﻞ ﮐﯽ ﻣﭽﮭﻠﯿﺎﮞ ﭘﮑﮍ ﺭﮨﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ۔۔۔۔۔
۔
ﻧﺒﯽ ﮐﺮﯾﻢ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﮐﺎ ﻣﻔﮩﻮﻡ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﯾﮩﻮﺩ ﮐﯽ ﭘﯿﺮﻭﯼ ﮐﺮﻭﮔﮯ ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﮔﻮﮦ ﮐﮯ ﺑﻞ ﻣﯿں ﮔﮭﺴﯿں ﺗﻮ ﺗﻢ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﻣﯿں ﺟﺎ ﭘﮍﻭ ﮔﮯ .
۔
ﯾﻮﻡ ﺳﺒﺖ ﺍﻧﮑﯽ ﺍﺯﻣﺎﺋﺶ ﺗﮭﯽ ۔۔۔۔۔ ﺑﻠﯿﮏ ﻓﺮﺍﺉ ﮈﮮ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺍﺯﻣﺎﺋﺶ ﮨﮯ .

بلیک فرائیڈے یا ایک سوجھی سمجھی سازش
جمعہ کا دن عبادت کا دن ہے اور مسلمین کے لیے عظمت والا دن ہے.
جمعتہ المبارک کی فضیلت کے سلسلے میں اتنی احادیث موجود ہیں کہ شاید ہی کسی دن کی فضیلت میں اتنی احادیث ہوں-اس کی فضلیت اتنی ہےکہ اللہ تبارک وتعالی نے سورہ جمعہ کے نام سے سورہ نازل فرمائی.
حدیث مبارکہ ہے کہ
أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُ يَوْمٍ طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ يَوْمُ الْجُمُعَةِ فِيهِ خُلِقَ آدَمُ وَفِيهِ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ وَفِيهِ أُخْرِجَ مِنْهَا-

ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کو کہتے سنا کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فر ما یا  :  " بہترین دن جس پر سورج طلوع ہو تا ہے جمعے کا دن ہے اسی دن آدم ؑپیدا کیے گئے اور اسی دن جنت میں داخل کیے گئے اور اسی دن اس سے نکا لے گئے ۔(صحیح مسلم، باب: جمعے کے دن کی فضیلت)
اللہ تبارک وتعالی کا فرمان ہے کہ
{ وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ}
نیکی اور تقوی کے کاموں پر ایک دوسرے کی معاونت کرو، گناہ اور زیادتی کے کاموں پر معاونت مت کرو، اللہ سے ڈرو، بیشک اللہ تعالی سخت عذاب دینے والا ہے۔ [المائدة : 2]
اس کے بر عکس کفر وشرک میں ڈوبی یہ قوم کس طریقے سے فضیلت والے دن "جمعہ المبارک"  کو "سیاہ جمعہ" منا کر اللہ کے قہر کو دعوت دے رہی ہے.
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے خصوصی فضل وکرم کا مستحق بنائے اور جمعہ کے دن کی برکتوں او بھلائیوں سے مالامال فرمائے۔

بلیک فرائی ڈے Black Friday post 1

بلیک فرائی ڈے یا جمعتہ المبارک تحریر : آکاش بلوچ

December 15, 2016 0

’’کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا‘‘ ایک مشہور محاورہ ہے اس کے پیچھے کہانی کچھ اس طرح کی ہے کہ ایک کوے کو ہنس(ہنس ایک خوبصورت پرندے کا نام ہے ہنسنا شروع نہ کر دیجئے گا) کی چال بڑی پسند آئی اور ہنس کی چال چلنے کے چکر میں وہ اپنی چال بھی بھول بیٹھا۔ اب کوے بیچارے کو پُھدکنا پڑتا ہے اِسی طرح ہم میں سے بہت سے پاکستانی آجکل پُھدک رہے ہیں۔اَب کسی کو کوا تو نہیں کہا جا سکتا کیوں کہ کوؤں کے ناراض ہونے کا خدشہ ہے۔آجکل ہم پاکستانی دوسروں کے کلچر اور چال ڈھال سے بہت متأثر ہو رہے ہیں، اپنے مذہب اور کلچر کو بھولتے جارہے ہیں۔ ہم میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے مذہب اور مذہبی اُصولوں کو اپنے لئے باعثِ شرم سمجھتے ہیں ایسے لوگوں کا ٹولہ خود کو ’لبرل‘ کہتا ہے۔ مغرب کی اَندھی تقلید میں اس لبرل ٹولے کو بلکہ ہم سب کو یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ پیارے نبی حضورپاک ﷺ کی اُمت ہونے کے ناتے ہم دُنیا کی بہترین اُمت ہیں۔ اگر ہم اپنے پیارے نبیﷺ کی تعلیمات پہ عمل کریں تو دُنیا اور آخرت دونوں میں کامیابیاں ہی کامیابیاں ہمارے قدم چومیں گی۔
بُنیادی طور پہ بلیک فرائی ڈے عیسائیت یا مغربی معاشرے کا ایک حصہ ہے اِس دن تاجر کم ریٹ پہ چیزوں کو بیچتے ہیں تو اِس حوالے سے اس کو گُڈ فائی ڈے ہونا چاہئے لیکن میرا خیال ہے کہ تاجروں کو کم منافع پہ چیزیں بیچنا پڑجاتی ہیں جس کی وجہ سے وہ اس کو بلیک فرائی ڈے کہتے ہوں گے۔ہمارے مذہب کے مطابق تو جمعہ بہترین دن ہے بلکہ ہمارے مذہب میں کوئی بھی دن بُرا یا بلیک نہیں ہوتا پر جمعہ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ جیسے ہر مذہب اور معاشرے کے اپنے اُصول اور رسم و رواج ہوتے ہیں اور لوگوں کو اپنے رہن سہن، رسم و رواج اوراُصولوں پہ فخر ہوتا ہے ایسے ہی ہم مسلمانوں کو بھی اپنی تعلیمات اور رسم ورواج پہ فخرہے اور جن لوگوں کو نہیں ہے وہ دوسرے مذاہب اور معاشروں کی اَندھی تقلید میں لگے رہتے ہیں اور بلیک فرائی ڈے بھی ایسے ہی کم عقل اور کوؤں کی طرح ہنس کی چال چلنے والے لوگوں کے لئے اہم دن ہے۔اَب یہ مغرب زدہ دیسی لبرل لوگ مغرب کی بُرائیوں کو بُرا کہنے والے لوگوں کو شدت پسندی کا الزام دیں گے اور خوامخواہ کی فضول وضاحتیں دیں گے تو دیتے رہیں میرا تو بس ایک ہی سوال ہے کہبلیک فرائی ڈے منانے والوں نے کبھی بلیک سنڈے کیوں نہیں منایا؟ کیوں کہ سنڈے یعنی کہ اتوار ان کے لئے متبرک دن ہے۔
جہاں تک میری یاداشت کام کرتی ہے پچھلے سال سے کچھ لوگوں نے پاکستانی کوئے نومبر کے مہینے میں ہنس کی چال چلنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کو بلیک فرائی ڈے کا نام دیاجاتا ہے،پچھلے سال جب چند ویب سائٹوں نے اس کی پروموشن شروع کی تھی تو اس کے خلاف تھوڑی سی مذمت ہوئی تھی اور پھر ایک دو ویب سائٹوں نے اس کا نام تبدیل کرلیا تھا پر اس سال سارے کا سارا میڈیا اس کی پروموشن میں لگا رہا، لوگ ایک دوسرے کوپیغامات دے دے کے یاد دہانی کراتے رہے پر اگر کچھ یاد نہیں رہا تو جمعہ کے دن کی فضیلت اور حُرمت یاد نہیں رہی۔ اِس بلیک فرائی ڈے کی تاریخ اور مقصد کچھ بھی ہو پر ہمارے مذہب اسلام نے جمعہ کو ہمارے لئے بہت بابرکت قرار دیا ہے اور اس کی حُرمت کو قرآن و سُنت میں بھی وضاحت سے بیان کیا گیا ہے۔ جو دن ہمارے لئے بابرکت اور روشن ہے بلیک کیسے ہوسکتاہے؟یہ ہماراملک پاکستان ہے جس کواسلام کے نام پہ بنایا گیا ہے اور اس میں رہتے ہوئے ہم اسلامی تعلیمات کو بھول کر غیرمذاہب کی اَندھی تقلید کر رہے ہیں۔
اسلام روشنیوں کا مذہب ہے اور رسول اکرم ﷺ نے جمعہ کے مبارک دن کومسلمانوں کے لئے عید کا دن مطلب خوشیوں کا دن قرار دیا ہے۔ حضرت محمد مصطفٰی ﷺنے فرمایا(مفہوم) یہ دن (جمعہ) عید کا دن ہے جو اللہ نے مسلمانوں کو عطا فرمایا ہے، اس لئے جو جمعہ کے لئے آئے تو غسل کر لے اور خوشبو مل جائے تو لگا لے اور مسواک بھی کرے۔(سنن ابن ماجہ، والیوم 1)۔نیک بزرگوں نے نیکی کو روشنی سے تعبیر کیا اور بدی کواندھیرے یا تاریکی مانا ہے اور تاریکی کالی یعنی کہ بلیک ہوتی ہے۔ تو پھر ایک متبرک دن کو آپ بلیک کیسے کہہ سکتے ہیں بھلا؟ جس دن آسمان سے فرشتے زمین پہ اُترتے ہیں اور مسجدوں میں داخل ہونے والے لوگوں کے نام لکھتے ہیں اوراس دن اللہ کا نُور برستا ہے۔بلیک فرائی ڈے کے نام پہ دُکانیں سجانے والے منافع خوروں نے رمضان میں تو کبھی سستی دُکانیں نہیں سجائیں، عید کے موقعوں پہ تو کبھی اپنے ریٹ کم نہیں کئے کہ غریب لوگ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں، ربیع الاول کی مناسبت سے تو کبھی اپنا منافع چھوڑ کے سستی چیزیں نہیں بیچیں۔ یہ سب ایسے مواقع ہیں جس پہ اللہ نے ایک نیکی کا اَجر 70گُنا بڑھا کے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ان کمزور ایمان کے لوگوں کو اللہ کے وعدے پہ تویقین نہیں پر غیر مسلمانوں کے بلیک فرائی ڈے پہ اعتقاد ہے۔ دن بھی وہ جس کی حُرمت اللہ پاک نے قرآن میں بیان فرمائی ہے اور جمعہ کی اَذان کے ہوتے ہی سب کاروبار بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ خالقِ کائنات کے حکم کی تو کوئی پروا نہیں اور چلے ہیں اس متبرک دن کو بلیک کرنے۔قرآن کریم میں جمعہ کی حُرمت کے بارے میں ارشادِ ربانی ہے(مفہوم) اَئے ایمان والو! جب جمعہ کے دن نماز کے لئے اَذان دی جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف جلدی سے آجاؤ اور خرید و فروخت چھوڑ دو، تمہارے لئے یہی بات بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو(سورہ الجمعہ، آیت 9)۔اگر ان لوگوں نے جمعہ کے دن ہی سستی چیزیں بیچنی ہیں تو اس کا نام بلیک فرائی ڈے ہی کیوں؟جمعہ بازار، جمعہ سیل یا جمعہ ڈسکاؤنٹ کیوں نہیں؟
عیسائیوں کے لئے اتوار اور یہودیوں کے لئے ہفتے کا دن قابلِ احترام ہے۔ آپ نے کبھی سُناکہ اُنہوں نے بلیک سنڈے یاسیچرڈے منایا ہو؟ تو پھر ہم مسلمانوں کو کیا ہو گیا ہے کہ ہم اَندھوں کی طرح غیر مسلموں کے پیچھے چل رہے ہیں؟۔اگر آپ اُن کے ماحول یا ملک میں رہ رہے ہوتے اور ایسا کرتے تب بھی سمجھ میں آتا ہے کہ جیسا دیس ویسا بھیس کی طرح اُن کے رنگ میں رنگ گئے ہیں لیکن اپنے ملک میں رہتے ہوئے کس طرح اپنے کلچر اورخاص طور پہ مذہب سے رُوگرادانی کر رہے ہیں۔اس کی وجہ تو یہی ہوسکتی کہ آپ اپنے مذہب پہ شرمندہ ہیں اور دوسرے مذاہب آپ کے لئے قابلِ تقلید ہیں۔یہ یاد رکھیں کہ دُنیا میںآپ جس مذہب کے طور طریقے اپنائیں گے روزِ محشر اللہ تعالیٰ اُنہیں لوگوں کے ساتھ آپ کو اُٹھائیں گے۔آپ نے اگر کچھ کرنا تو پہلے اُسے اپنے مذہب کے معیار پہ پرکھیں پھر اپنے معاشرتی اعتبار سے دیکھیں تب اس پہ عمل کریں کیوں کہ جو لوگ اپنے مذہب کو بھول جاتے ہیں اُن کا نام کیا نشان بھی نہیں رہتا دنیامیں اور آخرت میں بھی ناکام رہے گا۔
مذہب سے دُوری ہی ایک وجہ ہے جس کی وجہ سے ہم کو صحیح اور غلط کا پتہ نہیں، اچھے اور بُرے کی تمیز نہیں رہتی اور ہمیں پتہ ہی نہیں کہ ہمارا مذہب اسلام ہمیں کیا سکھاتاہے، قران کریم میں اللہ پاک ہمیں کیا حکم دیتا ہے اور ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ نے ہمیں زندگی گزارنے کے کون کون سے سنہرے اُصول نہ صرف بتائے ہیں بلکہ عمل کرکے دکھایا ہے۔کبھی آپ نے سُنا یا کہیں پڑھا کہ حضورپاکﷺ ، صحابہ کرام یاخلفائے راشدین نے فادر ڈے، مدرڈے، ویلنٹائن ڈے یا بلیک فرائی ڈے وغیرہ منایا ہو؟مسلمان بھائیوں سے میری گذارش ہے کہ غیر اسلامی طرزِ زندگی اور بلیک فرائی ڈے جیسے دنوں کا بائیکاٹ کریں اور اپنے مذہب کو سمجھیں اور مذہب سے دُوری کو ختم کریں، جمعہ کی روشن برکات سے فائدہ اُٹھائیں اس کو بلیک کہنے اورمنانے والوں سے رابطے ختم کریں اور اس نام سے تجارت کرنے والوں سے درخواست ہے کہ بے شک کاروبار کرں لیکن جمعہ کے مبارک دن کی حُرمت کا خیال رکھیں جمعہ کے دن سیل لگائیں لیکن اُس کا کوئی اسلامی حوالے سے نام رکھیں اور لوگوں کو انگیج کرنے کے لئے جمعہ نماز کے بعد کا کوئی ٹائم رکھءں تاکہ لوگ سستی چیزوں اور بچت کے چکر میں جمعہ کی برکات سے محروم نہ ہوں۔اللہ پاک ہم سب تک بُرے کاموں سے بچائے، قران و سنت پہ عمل کرنے کی توفیق دے اور دوسرے مذاہب کی اندھی تقلید سے روکے اور ہدایت دے ۔ آمین ثمہ آمین۔

قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا

• *قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا* • ایک پوسٹ گردش میں ھے: کہ حضرت عبدﷲ ابن مسعودؓ سے مروی ھے کہ جو بندہ قبرستان جائے اور قبر پر ہاتھ رکھ کر یہ دع...