Tuesday 11 June 2019

قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا

• *قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا* •

ایک پوسٹ گردش میں ھے: کہ حضرت عبدﷲ ابن مسعودؓ سے مروی ھے کہ جو بندہ قبرستان جائے اور قبر پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا کرے" اے ﷲ! اس صاحب قبر کی مغفرت فرما! یہ تیرا محتاج ھے اور پھر سورہ فاتحہ پڑھے اور 11 مرتبہ سورہ اخلاص_قل ھو ﷲ احد_ پڑھے تو اللہﷻ اس مردے کی قبر کو منور فرمادیتے ہیں اور تاحد نگاہ اسکو وسیع کردیتے ہیں اور اس دعا کرنیوالے شخص کی بھی مغفرت ہوجاتی ھے نیز اگر یہ دعاگو شخص سو دنوں کے اندر اندر وفات پاجائے تو شہادت کا درجہ پائیگا اور اسکو شہداء جیسا ثواب حاصل ہوگا" کیونکہ خدا تعالی کو ایسا بندہ بہت پسند ھے جو قبر والوں کے حق میں خیر خواہ ہو, جو قبر والوں کے لیے صدقہ اور دعا کرکے خیرخواہی کرے گا وہ بلا حساب جنت میں داخل ہوگا۔

کیا درحقیقت یہ ابن مسعودؓ کا فرمان ھے , کیا ایصال کا یہ طریقہ ثابت ھے؟

*باسمہ تعالی*
*الجواب وبہ التوفیق:*

ایصال ثواب ایک کار خیر اور مرحوم کے حق میں بہت خیر خواہی کی بات ھے ؛ لیکن اسکا یہ طریقہ جو سوال میں مذکور ھے " کہ قبر پر ہاتھ رکھے اور اس ایصال کرنیوالے کے حق میں اتنی بڑی فضیلت" یہ مستند روایات اور کتب اہل السنت والجماعت میں مذکور نہیں؛ البتہ یہ بات شیعوں کی کتابوں میں مذکور ھے جہاں نہ ان کی سند مذکور ھے اور نہ ہی حوالہ

🔅عن عبدﷲ ابن مسعود‍ؓ : اذا العبد وضع یدہ علی رؤوس القبور ویقول: اللھم اغفرله فانه افتقر الیک ویقرأ فاتحةالکتاب واحدی عشرةمرة [قل ھوﷲ احد] نورﷲ قبر ذلک المیت, ووسع علیه قبرہ مد بصرہ, ورجع ھذا الداعی من راس القبور مغفورا له الذنوب فان مات فی یومه الی مٱة یوم مات شهيدا  وله ثواب الشھداء , فان ﷲ تعالی یحب العبد الناصح لاھل القبور , فمن نصحھم بالدعاء والصدقة اوجب الجنة بغیر حساب٠

المصدر :مستدرك الوسائل
المؤلف :مؔرزا حسين نوري طبرسي
المجلد :2
الصفحة :483
الطبع :مؤسسۃ آل البیت لاحياء التراث ،بیروت، لبنان.

♦ اسی طرح شیعوں کی ایک اور کتاب " جامع الاخبار" میں بہی یہ مضمون وارد ھے:

المصدر: جامع الاخبار
المؤلف:محمد بن محمد الؔسبزاوی
الصفح:481
الطبع:مؤسسة آل البیت لاحیاء التراث , بیروت، لبنان

__ *خلاصۂ جواب*__

 اس طرح کی تحریریں ناقابل بیان ہوتی ہیں ان پر اعتماد نہ کیا جائے ۔

وﷲ تعالی اعلم
✍🏻...کتبہ: *محمد عدنان وقار صؔدیقی*

١١ جون، ؁۲۰۱۹ء
https://majlisulemaedeoband.blogspot.com/?m=1

No comments:

Post a Comment

قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا

• *قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا* • ایک پوسٹ گردش میں ھے: کہ حضرت عبدﷲ ابن مسعودؓ سے مروی ھے کہ جو بندہ قبرستان جائے اور قبر پر ہاتھ رکھ کر یہ دع...