Saturday, 25 November 2017

وظائف و عملیات کا حکم

وظائف وعملیات میں ان اعداد کا استعمال جو بقاعد ابجد آیات قرآنی سے نکالے گئے ہوں، مفید ہیں، قدیما وحدیثا نقوشِ قرآنی کا استعمال صلحا وصوفیا کے یہاں ہوتا رہا ہے، حضرت اقدس حکیم الامت حضرت تھانوی  ”التقی في احکام الرقی“ میں رد المحتار کی اس عبارت وإنما تکرہ العوذة إذا کانت بغیر لسان العرب ولا یدري ہو ولعلہ یدخلہ سحرأو کفر وغیر ذلک وأما إذا کان من القرآن أو شيء من الدعوات فلا بأس بہ کے ذیل میں فرماتے ہیں اس سے معلوم ہوا کہ بعضے الفاظ جنکے معنی معلوم نہ ہوں یا ایسا نقش جس میں ہندسے لکھے ہوں لیکن یہ معلوم نہ ہو کہ کس چیز کے ہندسے ہیں، ایسے نقش وتعویذ کا استعمال ناجائز ہے، حضرت کی اس عبارت سے معلوم ہوا کہ ایسا نقش استعمال کرنا جائز ہے جو قرآن شریف یا ادعیہ ماثورہ کا ہو۔

واللہ تعالیٰ اعلم

Aurat woman pick phone cell عورت فون اٹھا سکتی ہے یا نہیں

*عورت فون اُٹھا سکتی ہے یا نہیں؟*
🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿
*سوال(۱۱۱۷):-*
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ گھر پر ٹیلی فون رکھا ہوتا ہے، زید باہر کسی کام سے آتا جاتا رہتا ہے، اگر کسی کا فون آئے تو عورت فون اُٹھا سکتی ہے؟ اور فون اُٹھا کر سلام کرے یا ہیلو کرے؛ کیوںکہ فون اکثر غیر محرم کا ہی ہوتا ہے، فقہاء کی کیا رائے ہے؟

*باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ*
*الجواب وباللّٰہ التوفیق:*بہتر یہ ہے کہ فون اُٹھانے کے بعد عورت بات کی ابتداء نہ کرے؛ بلکہ فون کرنے والا جو سوال کرے بس اُس کا جواب دیدے؛ البتہ اگر فون کرنے والا محرم ہو یا کوئی عورت ہو، تو پھر سلام کلام کرنے میں حرج نہیں۔
       *📚  والدلیل علی ما کتبت  📚*
وکذا الرجل مع المرأۃ إذا التقیا یسلم الرجل أولاً۔ (شامي، کتاب الحظر والإباحۃ / فصل في النظر والمسّ ۹؍۵۳۰ زکریا) 
🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿
*فقط واللہ تعالیٰ اعلم*
*کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۱۱؍۲؍۱۴۲۹ھ*
*الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہ*

قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا

• *قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا* • ایک پوسٹ گردش میں ھے: کہ حضرت عبدﷲ ابن مسعودؓ سے مروی ھے کہ جو بندہ قبرستان جائے اور قبر پر ہاتھ رکھ کر یہ دع...