Tuesday 11 June 2019

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کی روح کس نے قبض کی

▪ *حضرت فاطمہ کی روح  کس نے قبض کی؟*▪

مشہور ھے کہ جب حضرت سیدۂ کائنات جگر گوشۂ رسول ﷺ خاتون جنت فاطمہ زھراء رض کے وصال قریب ہوا تو ﷲ ﷻ نے ملک الموت کو حکم دیا کہ جاؤ! اور بنت رسول ﷺ کی روح قبض کرکے لاؤ! تو ملک الموت نے بہت عاجزانہ لہجے میں سیدۂ کائنات کی روح قبض کرنے سے معذرت کرلی اور کہا میری مجال و ہمت نہیں کہ میں جگر پارۂ رسول کی روح قبض کرسکوں  تو ﷲ تعالی نے پھر خود حضرت فاطمہ کی روح اپنے دست قدرت سے قبض فرمائی۔۔۔

  اس واقعہ پر روشنی ڈالیں کہ اس میں کتنی صداقت ھے؟...

                            ••• *﷽*  •••
*الجواب باسم ملھم الصواب*

  حضرت فاطمہ رضیﷲ عنہا کی سیرت و احوال وفات میں معلوم کردہ اس مکالمے کا تذکرہ روایات مستندہ میں مذکور نہیں ؛ تاہم "تفسیر روح البیان حقی" میں ایک اشارہ بلا کسی سند و حوالہ مذکور ھے: کہ تمام ارواح حیوانی کو حقیقت میں ﷲﷻ ہی قبض کرتے ہیں اور ملک الموت و دیگر معاونین فرشتے اس امر باری تعالی میں واسطہ اور ذریعہ ہیں اور بسا اوقات خداوند قدوس بلا کسی واسطے کے خود روح قبض فرماتے ہیں جیسا کہ حضرت فاطمہ وغیرہ کے متعلق منقول ھے۔

🔅واعلم أن القابض لارواح جميع الخلق هو الله تعالي حقيقة، وأن ملك الموت وأعوانه وسائط؛ ولذلك أضيف التوفي اليهم، وقد يكون التوفي بدون وساطتهم كما نقل في فاطمة الزهراء رضي الله عنها وغيرها.

المصدر: روح البیان
المؤلف: اسماعيل حقي
المجلد:3
الصفحة: 45
الطبع: إحياء التراث الاسلامي، بيروت، لبنان.

💡 نیز یہ مکالمہ جو ملک الموت اور اللہ تعالی کے درمیان سوال میں ذکر کیا گیا ھے عقل و نقل کے خلاف بہی ھے؛ کیونکہ فرشتے امر خداوندی میں جرح یا ٹال مٹول نہیں فرماتے اور نہ ہی حکم خداوندی کی خلاف ورزی فرماتے ہیں جیساکہ خود قرآن کا ارشاد ھے: [لا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُون]َ۝ 6 / تحریم۔

<<< *الحاصل* >>>

حضرت سیدہ فاطمہ کی روح بہی باذن خداوندی ملک الموت نے ہی قبض فرمائی ھے؛ ﷲ کے یہاں فرشتوں کا ایک خاص نظام ھے جس میں موت کے سلسلے میں بڑے حضرت عزرائیل ہیں  ساری دنیا کی موت ان کے زیر انتظام مقدر کردی گئ ھے اور اس کام میں انکے کچھ فرشتے معاون و مددگار بہی اللہ نے مقرر کر رکھے ہیں ۔

مستفاد: معارف القرآن شفیعی, جلد:7. صفحہ: 67. طبع: مکتبہ معارف القرآن کراچی۔

وﷲ تعالی اعلم
✍🏻...حررہ: *محمد عدنان وقار صدیقی*
10/06/2019

https://majlisulemaedeoband.blogspot.com/?m=1

No comments:

Post a Comment

قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا

• *قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا* • ایک پوسٹ گردش میں ھے: کہ حضرت عبدﷲ ابن مسعودؓ سے مروی ھے کہ جو بندہ قبرستان جائے اور قبر پر ہاتھ رکھ کر یہ دع...