Saturday 25 November 2017

مقدار درہم سے زیادہ نجاست کپڑے پر لگ گئ

*مقدار درہم سے زیادہ نجاست کپڑے پر لگ گئی*

*سوال(۶):-*
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک شخص موٹر سائیکل سے ایک جگہ جارہا ہے، گاڑی کے نجاست کے اوپر سے گذرتے وقت چھینٹیں اڑیں اور روپئے سے زیادہ مقدار میں نجاست لگ گئی لیکن چلتے چلتے نجاست خشک ہوکر مقدار میں روپئے سے کم ہوگئی تو کیا اس کپڑے میں بغیر دھوئے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟

*باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ*
*الجواب وباللہ التوفیق:*مسئولہ صورت میں چونکہ ابتداء میں مقدار درہم سے زیادہ نجاست لگی ہے اس لئے اسے پاک کئے بغیر اس میں نماز درست نہیں ہے، اگرچہ خشک ہونے کے بعد اس کی مقدار کم رہ گئی ہو۔
       *📚  والدلیل علی ما کتبت  📚*
عن أبي ہریرۃ رضي اللہ عنہ عن  النبي صلی علیہ وسلم قال: تعاد الصلاۃ من قدر الدرہم من الدم۔ (سنن الدار قطني ۱؍۳۸۵ رقم: ۱۴۷۹)
وإن کانت أکثر من قدر الدرہم منعت جواز الصلاۃ۔ (الفتاوی التاتارخانیۃ ۱؍۴۴۰ زکریا، درمحتار مع الشامي ۱؍۵۲۰ زکریا)
لو کانت أزید من الدرہم وقت الإصابۃ ثم جفت فخفت فصارت أقل منعت۔ (شامي ۱؍۵۲۱ زکریا) 

*فقط وﷲ تعالیٰ اعلم*
*کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۲۲؍۶؍۱۴۲۵ھ*
*الجواب صحیح: شبیر احمد عفا ﷲ عنہ*

No comments:

Post a Comment

قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا

• *قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا* • ایک پوسٹ گردش میں ھے: کہ حضرت عبدﷲ ابن مسعودؓ سے مروی ھے کہ جو بندہ قبرستان جائے اور قبر پر ہاتھ رکھ کر یہ دع...