Saturday 25 November 2017

مہندی پاکی نا پاکی Mehendi نا پاک مہندی لگالی تو پاکی کیسے ہو

*نا پاک مہندی لگالی تو پاکی کیسے ہو؟*

*سوال(۷):-*
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مٹی کے تیل میں چھپکلی گرگئی تھی تو ہم نے وہ تیل مہندی میں ملالیا اور پھر وہ مہندی ہاتھوں میں رچالی، تو کیا اب مہندی کے رنگ کو ہاتھوں سے ختم کئے بغیر نماز پڑھی جائے تو کیا نماز ہوجائے گی؟

*باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ*
*الجواب وباللہ التوفیق:*مسئولہ صورت میں جب اصل مہندی ہاتھ سے چھٹالی جائے اور ہاتھ کو اچھی طرح پاک کرلیا جائے تو نماز پڑھنا درست ہوجائے گا، مہندی کا رنگ مٹانا ضروری نہیں ہے۔
       *📚  والدلیل علی ما کتبت  📚*
والمعنی في ذٰلک الحرج، بیانہ: أن المرأۃ إذا اختضبت یدہا أو رأسہا بحناء نجسۃ لو شرطنا زوال الأثر لثبوت الطہارۃ لتقاعدت عن الصلاۃ زماناً کثیراً وفیہ من الحرج ما لا یخفی۔ (الفتاویٰ التاتارخانیۃ ۱؍۴۴۹ رقم: ۱۱۷۱ زکریا)
ویطہر متنجس بنجاسۃ مرئیۃ بزوال عینہا ولو بمرۃ علی الصحیح ولا یضر بقاء أثر کلون أوریح۔ (طحطاوي علی المراقي ۱۶۰، نور الإیضاح ۵۴) 

*فقط وﷲ تعالیٰ اعلم*
*کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ*
*۲۲؍۶؍۱۴۲۵ھ*

No comments:

Post a Comment

قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا

• *قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا* • ایک پوسٹ گردش میں ھے: کہ حضرت عبدﷲ ابن مسعودؓ سے مروی ھے کہ جو بندہ قبرستان جائے اور قبر پر ہاتھ رکھ کر یہ دع...