Monday 1 January 2018

بچوں کا رونا ذکر الہی

*بچوں کا رونا ذکر الہی؟*

    ایک روایت "نزھت المجالس" کے حوالے سے گردش کر رہی ھے کہ: اپنے بچوں کو ان کے رونے پر سال بھر تک نہ مارو؛ کیونکہ شروع کے چار ماہ ان کا رونا در اصل کلمہ شہادت پڑھنا ھے, اور دوسرے چار ماہ ان کا رونا میری ذات پر درود پڑھنا ھے, اور تیسرے چار ماہ کا رونا اپنے والدین کے حق میں دعا کرنا ھے,
   اس روایت کی تحقیق اور سندی حیثیت کیا ھے؟
➖➖➖➖➖➖➖ 

••• *باسمہ تعالی* ••••
*الجواب وبہ التوفیق:* 

 یہ روایت - خطیب - نے "تاریخ بغداد" میں اور - ابن جوزی - نے "موضوعات ابن جوزی"  میں ذكر کی ھے۔ اور اس روایت پر کلام کرتے ھوئے فرمایا ھے کہ مذکورہ روایت بہت زیادہ منکر ھے۔اسکا بیان کرنا صحیح نہیں؛ اور اسکی نسبت حضور کی جانب کرنے میں بہی شدید احتیاط کی ضرورت ھے۔  کتاب نزھت المجالس  امام عبد الرحمن الصفوری الشافعی رح کی ھے؛ لیکن اس کتاب میں رطب و یابس سبہی کچھ جمع ھے۔ انہوں نے جمع روایات میں تحقیق کو مد نظر نہیں رکھا ھے۔

*روایت کے عربی الفاظ:*

⏺ لا تضرِبوا أولادَكُم على بُكائِهِم ، فبُكاءُ الصَّبيِّ أربعةُ أشهرٍ شَهادةُ أن لا إلَهَ إلا اللَّهُ ، وأربعةُ أشهرٍ الصَّلاةُ على محمَّدٍ صلَّى اللَّهُ عليهِ وسلَّمَ ، وأربعةُ أشهرٍ دعاءٌ لوالِدَيهِ.


 الراوي: عبدالله بن عمر 
 المحدث: ابن الجوزي
 المصدر:  موضوعات ابن الجوزي
المجلد: 1
الصفحة: 152
الناشر: المكتبه السلفيه، بالمدينة المنورة، السعودية العربية.


  حكم الرواية: منكر جدا.




والله تعالى أعلم،
✍🏻...كتبه: *محمدعدنان وقار صديقي*

No comments:

Post a Comment

قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا

• *قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا* • ایک پوسٹ گردش میں ھے: کہ حضرت عبدﷲ ابن مسعودؓ سے مروی ھے کہ جو بندہ قبرستان جائے اور قبر پر ہاتھ رکھ کر یہ دع...