Sunday 1 April 2018

سورہ انعام کی آیت کی فضیلت

◼سورہ انعام کی آیات کی فضیلت◼

کیا سورہ انعام کی ابتدائی تین آیات کی یہ فضیلت مستند ھے؟کہ
🌴حضور ﷺ نے فرمایا:
جو شخص نماز فجر پڑھ کر *سورۂ انعام* کے شروع سے  وَ یَعْلَمُ مَا تَکْسِبُوۡنَ (*پہلی 3 آیتیں*) تک پڑھتا ہے اسکے یہاں 40 ہزار فرشتے اُترتے ہیں ۔اس کیلئے 40 ہزار فرشتوں کی عبادت کا ثواب لکھا جاتا ہے ۔اور اسکے پاس سات آسمانوں کے اوپر سے ایک فرشتہ بھیجا جاتا ہے اس  کےساتھ لوہے کا ایک ہتھوڑا ہو تا ہے۔ اگر شیطان اسکے دل میں کوئی بُری بات ڈالتا ہے تو فرشتہ اسے اتنا زور سے مارتا ہے کہ اسکے اور اس شیطان کے درمیان 70 پردے حائل ہو جاتے ہیں ۔پھر جب قیامت کا دن ہوگا ، اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا:میں تیرا پروردگا ر ہوں اور تم میرے بندے ہو۔تم میرے سایہ (رحمت ) میں چلو اور کوثر سے پیواور سلسبیل سے غسل کرو اور بلا حساب و عذاب جنت میں داخل ہو جائو۔

(🌴بروایت:حضرت جابرؓ بن عبدﷲ)
(📚 تفسیر قرطبی )
➖➖➖➖➖➖
 ••• *باسمہ تعالی* •••
*الجواب وبہ التوفیق:* 

♧   مذکورہ سورہ انعام کی شروعاتی تین آیات کی جو فضیلت ھے یہ تفسیر در منثور اور تفسیر قرطبی میں موجود ھے؛ لیکن اسکی جو سند ھے وہ بہت زیادہ ضعیف ھے ؛ لہذا اس فضیلت کے ثبوت کو ماننے میں احتیاط احوط ھے۔
➖➖➖➖➖

   🌐 من قرأَ إذا صلَّى الغداةَ ثلاثَ آياتٍ من أوَّلِ سورةِ الأنعامِ إلى وَيَعْلَمُ مَا تَكْسِبُونَ نزلَ إليْهِ أربعونَ ألفَ ملَكٍ يُكتبُ لَهُ مثلُ أعمالِهم وبعثَ إليْهِ ملَكٌ من سبعِ سَمواتٍ ومعَهُ مِرزَبةِ من حديدٍ فإن أوحى الشَّيطانُ في قلبِهِ شيئًا منَ الشَّرِ ضربَهُ حتَّى يَكونَ بينَهُ وبينَهُ سبعونَ حجابًا فإذا كانَ يومُ القيامةِ قالَ اللَّهُ تعالى أنا ربُّكَ وأنتَ عبدي امشِ في ظلِّي واشرَبْ منَ الكوثرِ واغتسل منَ السَّلسَبيلِ وادخلِ الجنَّةَ بغيرِ حسابٍ ولا عذابٍ.


 ♤   الراوي: جابر بن عبدﷲ 
    المحدث: القرطبی
    المصدر:  تفسیر القرطبی
    المجلد: 8
    الصفحة: 312
    الناشر: مؤسسة الرسالة، بيروت، لبنان
    خلاصة حكم المحدث:  إسناده ضعيف، وبعضها موضوع.  


والله تعالي أعلم،
كتبه: *محمد عدنان وقار صديقي*
1اپریل، 2018
009182732278

No comments:

Post a Comment

قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا

• *قبر پر ہاتھ رکھ کر دعا* • ایک پوسٹ گردش میں ھے: کہ حضرت عبدﷲ ابن مسعودؓ سے مروی ھے کہ جو بندہ قبرستان جائے اور قبر پر ہاتھ رکھ کر یہ دع...